قومی

سندھ حکومت کا آئندہ بجٹ میں ای وی گاڑیوں اور بسوں کی خریداری کا فیصلہ

sharethis sharing button

کراچی: سندھ حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں عوامی سفری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کر لئے ہیں۔

اجلاس میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے مختلف مقامات پر چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت ماحولیاتی طور پر پائیدار اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کیلئے پرعزم ہے، کراچی کے شہریوں کیلئے ڈبل ڈیکر بسز بھی لائی جا رہی ہیں تاکہ انہیں بین الاقوامی معیار کی سفری سہولت حاصل ہو۔

سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے ہر شہری کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولیات دستیاب ہوں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button