قومی

جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور بھارت نے جو کیا اس میں زیادہ فرق نہیں: مریم نواز

email sharing button
sharethis sharing button

سرگودھا:  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے، ملک کی اصل سیسہ پلائی دیوار نوجوان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔

مریم نواز نے کہا کہ بہکاوے میں آنے والے بچے آج جیلوں میں ہیں، کبھی اپنی دھرتی ماں کیخلاف قدم نہ اٹھانا، نوجوان فتنے اور فساد کا ایندھن بننے سے دور رہیں، ہمیں ڈیتھ سیل میں ڈالنے والے آج کہاں ہیں اور ہم کہاں ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button