قومی

اسحاق ڈار کا جنوبی کوریا، پانامہ کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، بھارتی اقدامات سے آگاہ کیا

email sharing button
sharethis sharing button

اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پانامہ اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کو بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کر دیا۔

اسحاق ڈار نے پانامہ کے ہم منصب سے رابطہ کر کے انہیں سندھ طاس معاہدے کے متعلق بھی بتایا، اس موقع پر پانامہ کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جنوبی کوریا کے ہم منصب سے بھی رابطہ کرکے خطے کی صورتحال، بھارت کے پراپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کوریا کے وزیر خارجہ کو سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھی آگاہ کیا، کوریا کے وزیر خارجہ نے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے پہلگام حملے کے بارے میں پراپیگنڈے کے بعد وزیر خارجہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کرکے ان کو صورتحال سے آگاہ کر چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button