تحریک جوانان پاکستان T.J.P کراچی کے صدر شفیق جان درانی و ڈویژن کے عہدیداران اور ھیومن رائیٹس ونگ کے صدر عزیر شاہ سےT.J.P کراچی ڈویژن کے آفس میں K.M.C وفد کی ملاقات۔ نعیم جمال کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے
اور وسیم خان کے خلاف انتقامی کاروائی بند کی جائے۔ K.M.C میں جاری ممکنہ کرپشن کی کاروائیوں کو روکنے کے لئے نیب اسلام آباد کاروائی کرے اور پے رول کاڈیٹا حاصل کر کے ممکنہ بوگس ملازمین کا چور دروازے سےغیر قانونی داخلہ روکا جائے
کراچی (عبدالرؤف خان / ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدر تحریک جوانان پاکستان T.J.P کراچی شفیق جان درانی و ڈویژن کے عہدیداران اور ھیومن رائیٹس ونگ کے صدر عزیر شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں مسلسل کے K.M.C سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی اور محنت کشوں و افسران کے ساتھ ناروا رویئے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ وفود نے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک، ممکنہ کرپشن اور مزدور دشمن اقدامات کی جو تفصیلات فراہم کی ہیں وہ قابل افسوس ہیں ، میئر کراچی اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام غیر قانونی و مزدور دشمن اقدامات کا ازالہ کریں، نعیم جمال کی معطلی کو کالعدم قرار دیکر بحال کریں اور وسیم خان کے خلاف انتقامی کاروائی فی الفور بند کی جائے بصورت دیگر ہم اس مزدور دشمن اقدامات کوانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تسلسل سمجھتے ہوئے قانونی کاروائی کے لئے مجبور ہوں گے، K.M.C میں جاری ممکنہ کرپشن کی کاروائیوں کو روکنے کے لئے نیب اسلام آباد کاروائی کرے اور پے رول کا ڈیٹا حاصل کر کے ممکنہ بوگس ملازمین کا داخلہ روکا جائے تمام S.C.U.G افسران کوجو مخصوص کوٹہ سے زائد تعینات کیے گئے ہیں انکی تعیناتیاں منسوخ کی جائیں ۔ شفیق جان درانی و کراچی ڈویژن کے عہدیداران نے مطالبات کی توثیق کی جبکہ اس سلسلے میں چیئرمین T.J.P جناب عبداللہ حمید گل صاحب کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اگر کوئی ملازم حق کے لئے آواز اٹھائے تو اسے معطل کرنا انسانی اور بنیادی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ اس سلسلے میں تحریک جوانان پاکستان کراچی ڈویژن نے ورلڈھیومن رائیٹس آرگنائییزیشن سے بھی رجوع کرنے پر غور کیا ہے، T.J.P کراچی ڈویژن و ھیومن رائیٹس ونگ مئیر کراچی سےمزدور دشمن اقدامات کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اور میئر کراچی کو گمراہ کر کے مزدور دشمن اقدام کا ارتکاب کرانے والے و اس عمل میں ملوث انکے دست راست افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے.


