ہزارہ

محکمے میں تمام امور قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیے جا رہے ہیں، وزیر محنت سندھ

وزیر محنت شاہد تھہیم نے سیکریٹری لیبر کے خلاف کوئی شکایت نہیں کی، ترجمان

کراچی صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ شاہد عبدالسلام تھہیم نے سیکریٹری لیبر رفیق قریشی کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کو کوئی شکایت کی اور نہ ہی ان کی برطرفی کے لیے کوئی خط تحریر کیا ہے۔ میڈیا میں شائع ہونے والی یہ خبریں مکمل طور پر بے بنیاد، گمراہ کن اور حقیقت کے برعکس ہیں۔ محکمے میں تمام امور قواعد و ضوابط کے تحت انجام دیے جا رہے ہیں اور کسی بھی غیر قانونی یا خلاف ضابطہ اقدام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ترجمان وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے متعلقہ اتھارٹیز کی منظوری سے مکمل کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح ڈیجیٹلائزیشن اور موٹر سائیکلوں کی خریداری کے اشتہار کا معاملہ بھی محکمانہ طریقہ کار کے مطابق ہے اور اس میں کسی بھی خلاف ضابطہ عمل کی کوئی گنجائش نہیں۔ وزیر محنت نے واضح کیا کہ ان کے اور سیکریٹری محنت کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے اور محکمے میں تمام معاملات شفافیت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چلائے جا رہے ہیں۔ بعض عناصر محکمے کے معاملات کو متنازع بنانے اور بے بنیاد خبریں پھیلا کر منفی پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ وزیر محنت نے مزید کہاہے کہ سندھ حکومت اور محکمہ محنت صوبے کے مزدوروں اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی افواہوں یا گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھرا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button