ہزارہ

گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم میں سالانہ سپورٹس گالا 2025 کا انعقاد کیا گیا

بیورو چیف(مخدوم حسین چوھدری سے)
گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم میں سالانہ سپورٹس گالا 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،

میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی نے اپنے خطاب میں کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا اور طلباء و طالبات کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں بھرپور حصہ لینے کا مشورہ دیا،

کیمسٹری، اکنامکس، انگلش، آئی ٹی، ریاضی اور انٹرمیڈیٹ سمیت مختلف پروگراموں سے کالج کے طلباء و طالبات نے جوش و خروش سے سپورٹس گالا میں حصہ لیا،

 

مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے سپورٹس گالا کے انعقاد پر پرنسپل، سٹاف و سپورٹس بورڈ کمیٹی کی کاوشوں اور طالبعلموں کی محنت کو سراہا اور تقریب کے اختتام پر ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیئے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button