ملک بھر کی طرح جماعت اسلامی صوبہ ہزارہ کے زیر انتظام پورے ڈویژن کے طول وعرض میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا ہے
ایبٹ آباد ملک بھر کی طرح جماعت اسلامی صوبہ ہزارہ کے زیر انتظام پورے ڈویژن کے طول وعرض میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا ہے۔ جس کے لیے تمام اضلاع میں جلسے، جلوس، ریلیاں منعقد ہوئیں جن میں تاجر برداری، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ کشمیر سے یکجہتی کے لیئے کوہالہ پل اور برار کوٹ گڑھی حبیب اللہ میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ کوہالہ پل پر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد کے امیر عبید الرحمن عباسی نے خطاب کیا جبکہ برار کوٹ میں جماعت اسلامی گڑھی حبیب اللہ کے رہنماؤں وقاص شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔
ایبٹ آباد میں بڑی ریلی جماعت اسلامی صوبہ ہزارہ کے امیر عبدالرزاق عباسی کی قیادت میں نکالی گئی جس میں جماعت اسلامی کے قائدین جاوید اختر، ہمایون خان، امجد خان جدون اور جماعت اسلامی کے دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی. اس ریلی سے عبدالرزاق عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتی۔ پاکستانیوں کے دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستانی عوام کشمیر کے لیئے ہرقربانی دینے کو تیار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو بھی سوچنا ہوگا کہ کشمیر کے بغیرپاکستان نا مکمل ہے۔ ہماراپانی، ہمارے سارے راستے سری نگر سے آتے اور جاتے ہیں ۔ کشمیر شہ رگ ہے اور شہ رگ کو دشمن کے قبضے میں نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ امجد خان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔حکومتوں کی طرف سے زاتی اور وقتی مفاد کے لئے کشمیر پالیسی کا رول بیک کسی صورت قبول نہیں.
اس دن کی مناسبت سے ہریپور میں بھی بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما عزن اقبال، امیر ضلع طاہر عتیق اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر عزن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کو کشمیر پر معذرت خواہانہ رویہ ترک کرنا چاہیے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی عوام کشمیروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آچکا ہے کہ اب کشمیر پر ڈٹ کر بات کی جائے۔ کشمیری مودی کی ظالمانہ پالیسیون کی وجہ سے ظلم وستم کا شکار ہیں۔
مانسہرہ میں بڑی احتجاجی ریلی سے امیر ضلع جمیل جہانگیری، شبیر احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشیری جو قربانیاں دے رہے ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں اور تاریخ کا سبق ہے کہ قربانیاں رنگ لاتی ہیں اور کشمیروں کی قربانیوں ضرور رنگ لائیں گئیں او رکشمیر پاکستان بنے گا۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے قائدین اور تاجر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا.
بٹگرام میں جماعت اسلامی کے رہنماوں امیر ضلع بٹگرام حامی امداد اللہ اور سابق امیدوار سعید احمد ملکال کی قیادت میں جلسہ، جلوس منعقد ہوا۔ کوھستان میں قاری سعید کی قیادت میں عوام کی بڑی تعداد باہر نکلی۔
اس موقع پر اوگی میں بھی ریلی اور جلسے سے مقررین ریاض اسامہ، علی حسن شاہ و دیگر نے خطاب کیا. بالاکوٹ میں ریلی سے حاجی فضل الرحمن، میاں اشرف ودیگر نے خطاب کیا. تورغر، شنکیاری اور دیگر مقامات پر بھی ریلیاں اور اجتماعات منعقد ہوئے. مقررین نے کشمیریوں کی آواز بننے اور جدوجہد آزادی کی بھر پور حمایت کرنے پر جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن اور صوبائی امیر اوع عوامی رہنما عبدالرزاق عباسی کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا


