بیجنگ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں حکومت سندھ کے وفد کی چینی کمپنی نو رِنکو کے حکام سے ملاقات

بیجنگ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں حکومت سندھ کے وفد کی چینی کمپنی نو رِنکو کے حکام سے ملاقات
ملاقات میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، بیجنگ میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور دیگر کی شرکت
سندھ حکومت کے وفد کی بیبن ٹرکس، چائنانارتھ وہیکل کو، جنگسو ٹریڈ الیکٹرو میکنیکل کے حکام سے بھی ملاقاتیں
ملاقاتوں میں کراچی سرکلر ریلوے، تھر کول انرجی، الیکٹرک بسیں، الیکٹرک ٹیکسیوں اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال
ملاقاتوں کے دوران تمام شرکاء نے مشترکہ مفادات اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی
یہ منصوبے نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے ترقیاتی منصوبوں کی روشنی میں نئے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بنیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ
ہماری ملاقات ایک نیا دور شروع کرنے کا اعادہ ہے جس سے نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کی معیشت کو بھی فروغ ملے گا، سید مراد علی شاہ
کراچی سرکلر ریلوے، تھر کول اور جدید الیکٹرک بسیں اور ٹیکسیاں ہمارے عوام کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی، وزیر اعلیٰ سندھ
امید ہے کہ چینی کمپنی کی جدید ٹیکنالوجی اور تجربے سے ہمارے ترقیاتی اقدامات میں تیزی آئے گی، سید مراد علی شاہ
چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کی ترقی کو نئی راہیں ملیں گی، دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور صنعتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، سید مراد علی شاہ
باہمی تعاون سے مستقبل میں متعدد مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے لئے دروازے کھلیں گے، سید مراد علی شاہ



