ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے کہاہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق، تمام شہری اور محکمہ جات مون سون کے دوران شجر کاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ شجر کاری یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے کہاہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق، تمام شہری اور محکمہ جات مون سون کے دوران شجر کاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ شجر کاری یقینی بنائیں۔ شہر کے اندر، سرکاری دفاتر میں ‘میواکی’ کے نام سے شجر کاری کے تحت فارسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ تمام محکمہ جات ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کے ساتھ مل کر شجر کاری میں بھرپور حصہ لیں۔ سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر ڈیپارٹمنٹس فارسٹ ڈیپارٹمنٹ سے پودے حاصل کریں اور شجرکاری میں بھرپور حصہ لیں۔ حکومتی پالیسی کے مطابق، شجرکاری مہم کے دوران ضلع ایبٹ آباد بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ وہ طویل العمر اور پھل دار پودوں کی شجرکاری اور ان کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کریں۔۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادکیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے موسم بہار کی شجرکا ری کے حوالے سے ضلعی افسران کے اجلاس کی صدار کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد عثمان اشرف، ایس ایس پی حویلیاں، گلیات محمد اشتیاق، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر1 ثناء فاطمہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر2 ثناء فاطمہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر3 شمیم اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، ڈویژنل فارسٹ آفیسر، چیف ایگزیکٹو واسا انجینئر ریحان یوسف، ڈائریکٹر ایڈمن ایبٹ آباد یونیورسٹی اجمل خان، ایکسین پبلک ہیلتھ سید زاہد حسین شاہ، ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات، ٹی ایم او لوئر تناول کرن زیب، ناہید فضل (ڈپٹی ڈی ای او)، سائرہ مشتاق (ڈی اوسوشل ویلفیئر)، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر طلال سلیم، جنید رحمان (ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر)، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ظہیر احمد، اے ڈی ای او وسیم فضل، میڈیا مینجر واسا عمرسواتی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں شجر کاری مہم کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا اور ماحولیات کی بہتری، سیاحت کے فروغ اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے درختوں کی تعداد میں اضافے کو یقینی بنانا تھا۔ مزید برآں، ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے پودوں کی اقسام، فراہمی اور جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ تمام محکمہ جات اور شہری محکمہ جنگلات کے دفاتر (سرکلر روڈ، نزد شہزادہ مسجد) سے رابطہ کر کے پودے حاصل کر سکتے ہیں۔


