ہزارہ

ڈپٹی کمشنر تورغر کا یونین کونسل جدباء میں پولیو مہم کی مانیٹرنگ، ویکسینیشن عمل کا تفصیلی جائزہ

تورغر ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب نے یونین کونسل جدباء میں جاری انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے مختلف مراکز کا دورہ کیا اور ویکسینیشن عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے فکسڈ سنٹر بنیادی مرکز صحت (BHU) جدباء کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ویکسینیشن کی صورتحال اور انتظامات کا معائنہ کیا۔ مزید برآں، انہوں نے مہم سے متعلق دیگر سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے فیلڈ میں ویکسینیشن کے عمل کو جانچنے کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹ جدباء کا معائنہ کیا اور وہاں موجود ٹیلی شیٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود AIC اور ٹرانزٹ ٹیم کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے تاکید کی کہ میرہ گئی بازار جدباء میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ ویکسینیشن سے محروم نہ رہے۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں تاکہ انہیں اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button