قومی

ڈی آئی جی ہزارہ کا دورہ بٹگرام، ڈی آر سی کابینہ سے ملاقات

معاشرے سے نفرتوں کے خاتمہ اور مسائل کے حل میں ڈی آر سی کا کردار اہم ہے، ناصر محمود ستی

ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا دورہ بٹگرام کے موقع پر ڈی آر سی بٹگرام سے تعارفی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی آر سی بٹگرام کے تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی اور ڈی آئی جی ہزارہ کو بٹگرام آمد پر خوش آمدید کہا۔ چیئرمین ڈی آر سی شیربہادر خان نے کمیٹی کارکردگی کے حوالے اور درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے

نفرتوں اور مسائل کو بہترین انداز سے حل کرنے میں ڈی آر سی کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے آپ اللہ کی رضا کی خاطر اپنے قیمتی وقت س وقت نکال کربلا معاوضہ عوام کو مفت اور جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں اور لوگوں کے درمیان جھگڑوں اور اختلافات کو ختم کرکے انکی صلح کروا کر اللہ کی خوشنودی حاصل کررہے ہیں۔ ڈی آر سی کی شفاف

کارکردگی کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد مزید بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس کی یہ کوشش ہے کہ ڈی آر سی کو مزید وسعت دی جائے آپکی جانب سے پیش کیئے گئے مسائل کو فوری حل کیا جائے گا اور پولیس ڈی آر سی کو ہر پلیٹ فارم پر ہر ممکنہ تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button