قومی

شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں پاک فوج نے پولیس کے جوانوں کے لیے 6 روزہ پیشہ ورانہ تربیتی کیمپ کا انعقاد


شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں پاک فوج نے پولیس کے جوانوں کے لیے 6 روزہ پیشہ ورانہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں 20 جوانوں نے شرکت کی۔ اس تربیت کا مقصد پولیس کی تکنیکی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کرنا تھا۔ٹریننگ کے دوران جوانوں کو مختلف اقسام کی بندوقوں سے

فائرنگ، ہینڈ گرنیڈ کا استعمال، اور رات کی تاریکی میں دشمن کا خاتمہ کرنے کی تربیت دی گئی۔ اس کے علاوہ، بم ڈسپوزل، وی

آئی پی پروٹیکشن، اور چلتی گاڑی سے فائرنگ کی مشقیں بھی کروائی گئیں۔ تربیت یافتہ پولیس جوانوں نے پاک فوج کی جانب سے دی گئی اس تربیت کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مؤثر قرار دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button