قومی

شہید پولیس اہلکاروں حکمت اللہ اور خان بہادر کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی

لکی مروت :-شہید پولیس اہلکاروں حکمت اللہ اور خان بہادر کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ریجنل پولیس افیسر بنوں عمران شاہد، ڈی پی او لکی مروت محمد جواد اسحاق (PSP)، ڈپٹی کمشنر ذیشان عبداللہ ، سرکل ایس ڈی پی اوز ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سمیت پولیس افسران اور جوانوں، ریسکیو1122 سمیت سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں معززین علاقہ کی شرکت۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو آخری سلامی پیش کی اور آر پی او بنوں عمران شاہد، ڈی پی او لکی مروت محمد جواد اسحاق ، ڈپٹی

کمشنرذیشان عبداللہ نے شہداء کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور شہداء کےایصال و ثواب کے لئے دعائیں کی, آر پی او بنوں عمران شاہد کا ہمراہ ڈی پی او محمد جواد اسحاق کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہداء کی پیشہ ورانہ خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے ان کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، دونوں شہداء کے جسد خاکی آبائی گاوں خیروخیل روانہ کر دی گئی جہاں شہداء کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیے جائے ینگے۔

واضح رہے کہ شہید ہونے دونوں پولیس اہلکاران اج صبح اپنے گاوں خیرو خیل سے ڈیوٹی کے کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں تھانہ غزنی خیل کے حدود میں نواب خان زیارت کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکاران حکمت اللہ اور خان بہادر شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوگئے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button