سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کےصحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کا معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کردیں

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کےصحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کا معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کردیں
کراچی پریس کلب کے وفد کی نو منتخب صدر فاضل جمیلی کی سربراہی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات
ملاقات میں پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، گورننگ باڈی کے ممبران حفیظ بلوچ، حماد حسین، مونا صدیق شریک
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو کامیابی پر مبارکباد دی، نیک خواہشات کا اظہار
پریس کلب کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو صحافیوں اور پریس کلب کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری ہدایات جاری کیں
پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ اور کراچی پریس کلب کے ساتھ تعاون ہر دور میں انمول رہا ہے، شرجیل انعام میمن
اظہار رائے کی آزادی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے کراچی پریس کلب کا کردار ناقابل فراموش ہے، شرجیل انعام میمن
پیپلز پارٹی کی حکومت صحافیوں کی اپنی حکومت ہے، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کیا ہے، شرجیل انعام میمن
پیپلز پارٹی نے ہر دور میں اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کیا ہے، شرجیل انعام میمن
چاہتے ہیں کہ جو کام پریس کلب کی پچھلی باڈی کے دور میں رہ گئے ہیں ان کو موجودہ باڈی کیساتھ ملکر پایہ تکیل تک پہنچایا جائے، شرجیل انعام میمن
صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کا کام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ سحافی بھائیوں کو ریلیف مل سکے، شرجیل انعام میمن
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ہاؤسز کے چیلنجز سے آگاہ ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ ہر دور میں میڈیا ہاؤسز کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں رہی ہے، شرجیل انعام میمن
کراچی پریس کلب کی پیشورانہ اپگریڈیشن میں حکومت سندھ ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، شرجیل انعام میمن
کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی جانب سے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو مجوزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس سے متعلق آگہی
حکومت سندھ مجوزہ انٹرنیشل میڈیا کانفرنس کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، شرجیل انعام میمن
ملاقات میں سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات سلیم خان، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ محمد یوسف کابورو، سارنگ لطیف چاندیو بھی موجود


