قومی

کراچی کے تمام اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندے کراچی کے عوام کو ریلیف دیں۔

ڈاکٹر عشرت العباد کو کراچی اور پورے پاکستان نے اپنا سچا رہنما تین مختلف سروے کے بعد تسلیم کرلیا۔ ہمارا پیغام پورے پاکستان میں عام ہوچکا ہے۔ ارشد صدیقی، محمد عامر، فاروق ملک، محمد نہال، ارشد احمد خان، سیف یار خان محمد رضوان خان۔ عزیر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) MPPکی مرکزی کمیٹی کے اراکین ارشد صدیقی، محمد عامر، فاروق ملک، محمد نہال، ارشد احمد خان، سیف یار خان محمد رضوان خان۔ عزیر شاہ اور کراچی کمیٹی کے اراکین نے کراچی کے تمام اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ کراچی کے عوام کو ریلیف دیں۔ اداروں میں خدمت کے بجائے مقامی اور غیر مقامی کی اصطلاح نا انصافی اور تعصب کی بنیاد پر چل رہی ہے۔ شاہ فیصل کالونی میں کھلے گٹر کی وجہ سے بچے کی ہلاکت KWSCکی مکمل نا اہلی ہے۔ مقامی اداروں میں خدمات کے بجائے لوٹ مار اور اقرباء پروری ہو رہی ہے۔ میئر کراچی جو واٹر کارپوریشن کے چیئرمین بھی ہیں پانی کی کمی اور گٹر کے ڈھکن نہ ہونے پر کیا وضاحت کریں گے۔ ٹی ایم سیز، یو سیز اور کے ایم سی واٹر کارپوریشن کی کاکردگی ناقص ترین ہے۔ بارشوں کے دنوں ملیر کے علاقے میں ڈپٹی میئر کے علاقے میں بچے جاں بحق ہوئے۔ صفورا ٹاؤن میں ایک وکیل صاحب اپنی فیملی سمیت گٹر کھلا ہونے پر حادثے کا شکار ہوئے۔ کراچی کی سڑکیں اور شہری اور دیہی علاقے سیوریج اور صڑکوں کی ابتر صورتحال سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔اسوقت ڈاکٹر عشرت العباد کی سوچ میری پہچان پاکستان کو اپنا کر تمام ادارے پاکستان سے محبت کا اظہار کریں ہماری سوچ نئی اور بہتر پاکستان کی ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد کو کراچی کے عوام نے اپنا سچا رہنما تین مختلف سروے کے بعد تسلیم کرلیا ہے۔ ہمارا پیغام پورے پاکستان میں عام ہوچکا ہے۔ ملک میں ریاست کو اہمیت نہ دینے والے اور مفاد پرست افراد کو قبلہ درست کرکے قومی سوچ اپنانی چاہئے۔ ورنہ عوامی انقلاب انہیں بہا کر لے جائے گا۔ مرکزی کمیٹی کے اراکین نے جاں بحق ہونے والے بچے کے لئے دعائے مغفرت اور فوری معاوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے کے علاوہ کراچی کے تمام علاقوں میں سیوریج کی درستگی۔ گٹروں پر ڈھکن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ فوری سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور سندھ حکومت کے ریڈ لائن پروجیکٹ کو فوری مکمل کرنے، گیس کی قلت کی دوری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی کمیٹی نے پورے ملک میں گیس کی قلت دور کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button