عالمی

چین کی دا چھنگ آئل فیلڈ سے قدرتی گیس کی سالانہ پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

ہاربن(شِنہوا)چین کے سب سے بڑے تیل کے پیدواری مراکز میں سے ایک دا چھنگ آئل فیلڈ سے 2024 کے دوران قدرتی گیس کی پیداوار 6 ارب مکعب میٹر سے زائد ہوگئی ہے، یوں اس نے مسلسل 14 ویں برس مستحکم ترقی حاصل کی ہے۔آئل فیلڈ کے مطابق 6 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس 3 افراد پر مشتمل پر 3 کروڑ 90 لاکھ گھرانوں کی ایک سال کی ضرورت کو پورا کرسکتی ہے۔چین کے شمال مشرقی میں واقع آئل فیلڈ مرکز نے گزشتہ برس 5 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس پیدا تھی جبکہ چین کے جنوب مغربی میں واقع اس کے مرکز سے ایک ارب مکعب میٹر قدرتی گیس پیدا ہوئی۔دا چھنگ آئل فیلڈ 1959 میں شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں دریافت ہوئی تھی۔ اس نے چین کی جدید پٹرولیم صنعت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
_____

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button