سابق گورنر سندھ عشرت العباد اورسینیٹر مشاہد حسین کا رابطہ۔سیاسی صورتحال، پاکستان کی ترقی، شفاف گورننس کے معاملات پر گفتگو۔کہ ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ قیادت ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکرفیصلے کرے۔ڈاکٹر عشرت العباد خان سابق گورنر سندھ
پاکستان کی ترقی شفاف گورننس اور موثر پالیسی سازی پر منحصر ہے، مشاہد حسین سینیٹر، سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائٹی سے اپیل ہے کہ وہ مسائل کے حل کے لئے ملکر کام کریں۔اچھی گورننس ہی ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کی بنیاد ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد، مشاہد حسین

کراچی (خصوصی رپورٹ) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد و چیف MPPسے سینیٹر مشاہد حسین کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔ جس میں سیاسی صورتحال، پاکستان کی ترقی، شفاف گورننس کے معاملات پر گفتگواور پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد سے سینیٹر مشاہد حسین کے درمیان رابطے میں دونوں رہنماؤں نے حکومتی نظام کی بڑھتی ہوئی ناکامیوں اور سیاسی عدم استحکام پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ جو عوام کے ریاستی اداروں پر اعتماد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاکہ سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لئے اچھی گورننس نا گزیر ہے انہوں نے زور دیا کہ ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ قیادت ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکرفیصلے کرے۔ سینیٹر مشاہد حسین نے تائید کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی ترقی شفاف گورننس اور موثر پالیسی سازی پر منحصر ہے۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موجودہ گورننس بحران نے اقتصادی ترقی کو روکااداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ نوجوانوں کو مایوس کیا ہے جو ملک کے مستقبل کے حوالے سے عدم اطمعنان کا شکار ہیں۔دونوں رہنماؤں نے احتساب اور میرٹ پر مبنی ثقافت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔جمہوری عمل کو مضبوط کرنے۔، عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور سیاسی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ایک واضع لائحہ عمل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد اور مشاہد حسین نے سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ ان مسائل کے حل کے لئے ملکر کام کریں۔اچھی گورننس ہی ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کی بنیاد ہے۔
…………….



