عالمی
*جنوبی کوریا: لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار ، 62 افراد ہلاک*

جنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا ، جس کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ رن وے سے اتر کر اطراف میں لگی باڑ سے ٹکرا گیا ، جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔ حادثہ موان ایئرپورٹ پر پیش آیا ، جو جنوبی کوریا کا ایک مصروف اور اہم ہوائی اڈہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار مسافر طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا۔ طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے



