قومی

پرویز حسین کی اسد رخسار عباسی کو انجمن اتحاد عباسیہ ہری پور کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، سندھی اجرک کا تحفہ پیش

ہری پور پرویز حسین نے اسد رخسار عباسی کو انجمن اتحاد عباسیہ ممائیہ ہری پور پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پرویز حسین نے اسد رخسار عباسی کو ایک خاص تحفہ پیش کیا، جس میں سندھ کی ثقافت کی عکاسی کرنے والی سندھی اجرک شامل تھی۔

پرویز حسین نے اس تحفے کے ذریعے اپنے اعزاز کا اظہار کیا اور اس بات کا یقین ظاہر کیا کہ اسد رخسار عباسی کی قیادت میں انجمن اتحاد عباسیہ ممائیہ ہری پور مزید ترقی کرے گا اور عباسی برادری کے مفادات کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ اسد رخسار عباسی نے تحفے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نئے عہدے کو پوری ایمانداری اور محنت سے نبھائیں گے اور انجمن کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button