عالمی

افغانستان میں مسلح افراد کے حملے میں 11 افراد ہلاک

پُلِ خمری، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی میڈیا نے جمعہ کے روزعینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ ضلع نہرین کے شہر کہنہ (قدیم شہر) کےعلاقے میں ایک مزار پرجمع ہونے والے افرادکو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا۔ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔حملے سے متعلق مقامی یا مرکزی حکومت نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button