عالمی
چین اور برونائی کا خون کے عطیات کے لئے مشترکہ کیمپ کا انعقاد
بندرسری بگاوان(شِنہوا)چین اور برونائی کی مشترکہ پٹرو کیمیکل کمپنی ہینگ یی انڈسٹریز ایس ڈی این۔ بی ایچ ڈی نے برونائی میں طبی اداروں کو خون کی فراہمی میں حصہ لینے کے لئے خون کے عطیات کے کیمپ کا اہتمام کیا۔تقریب کا انعقاد برونائی کے عظیم مورا جزیرے میں کمپنی کے مرکزی دفتر میں برونائی کے عطیہ خون کے مرکز کے تعاون سے کیا گیا۔ اس موقع پر کمپنی کے 57 ملازمین نے خون کے عطیات دیئے۔



