قومیہزارہ

*ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی زیر صدارت سرکل حویلیاں اور گلیات کے پولیس افسران کی ماہانہ کرائم میٹنگ*

میٹنگ میں ایس پی حویلیاں و گلیات محمد اشتیاق، ڈی ایس پی حویلیاں، ڈی ایس پی گلیات، اور سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں کرائم کنٹرول، زیر التواء مقدمات کی تفتیش، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے ہدایات دیں کہ جرائم کی روک تھام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں، منشیات فروشوں ، مجرمان

اشتہاریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جبکہ عوام کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کیے جائیں۔ انہوں نے پولیس گشت

بڑھانے، عوامی شکایات کو فوری حل کرنے، اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ میٹنگ کے دوران افسران کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اس کے ساتھ ساتھ تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات دی گئیں تاکہ زیر التواء کیسز کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button