قومی

جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام – مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام – مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی

جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کو کوشش ناکام بنا دی گئی

ملک شہزاد نامی مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

ملزم فلائٹ نمبر TK711 کے ذریعے اٹلی جا رہا تھا

ملزم کے پاسپورٹ پر اٹالین شینگن کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا

ملزم کا تعلق گجرانوالہ سے ہے

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 30 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ ویزا حاصل کیا

ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

مزید تفتیش جاری ہے

جعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایجنٹوں اور سہولتکاروں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی ذاتی دستاویزات کسی غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں

شہری ویزا حصول کے لے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا سفارتخانے سے رابطہ کریں

ترجمان ایف آئی اے

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button