قومی
اسلام آباد کے بعد لاہورہائیکورٹ کے 4ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول
لاہور:لاہورہائیکورٹ کے 4ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہو گئے۔
خطوط لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ججز جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس عابدعزیز شیخ، جسٹس شاہد بلال، جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے۔
دھمکی آمیز خطوط وصولی کی اطلاع کے بعد سی ٹی ڈی اور پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے اور لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
پولیس نے خط لانے والے کوریئر کمپنی کے ملازم کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔


