ہم اوجی ڈی سی ایل کے ورکروں کے مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں ،وسیم افضل وڑائچ ڈائریکٹر ویلفئیر اینڈ میڈیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے ہزارہ )وسیم افضل وڑائچ ڈائریکٹر ویلفئیر اینڈ میڈیا نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ حیدرآباد ، میر پور خاص ، ٹنڈومحمدخان کے دورے پر آئے جہاں پر انہوں نیمیر پور خاص میں سائلوں کی جانب سے وفاقی محتسب کے پاس دائر درخواستوں کے حل میں اپنا کردار ادا کیا، انہوں نے ٹنڈومحمدخان اور حیدرآباد کی مختلف آئل فیلڈوں کا معائنہ کیا ااس موقع پر او جی ڈی سی ایل کے اسلم قریشی اورفیصل شہزادہ نے انہیں او جی )ڈی سی ایل کے ورکروں کے مسائل کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی جنہیں حل کرنے کا وسیم احمد وڑائچ نے عندیہ دیا ، وسیم افضل وڑائچ ڈائریکٹر ویلفئیر اینڈ میڈیا اور رانا عارف حمید نے اوجی ڈی سی ایل کے محنتی ورکر اسلم قریشی کی بیٹی کی وفات پر ان سے ان کی رہائشگاہ ٹنڈومحمدخان جا کر فاتحہ خوانی کر کے تعزیت کی اس موقع پروسیم افضل وڑائچ ڈائریکٹر ویلفئیر اینڈ میڈیا نے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اوجی ڈی سی ایل کے ورکروں کے مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں میرے دورے کے دوران مجھے اوجی ڈی سی ایل کے ورکروں نے بہت عزت دی جس کے لئے میں ان شکر گذار ہوں او جی ڈی سی ایل کے محنتی ورکر اسلم قریشی کے خاندان نے جس طرح میرا پرتپاک استقبال کیا اور سندھ کی مہمان نواز روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مجھے اجرکوں کے تحائف پیش کئے میں اس محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا سندھ محبت کرنے والوں کی دھرتی ہے جہاں پر ہم محبتوں کو سمیٹ کر اپنے سرکاری فرائض سر انجام دینے کے بعد واپس جار ہے ہیں مختلف فیلڈوں کے وزٹ کے دوران مجھے ورکروں کی پریشانیوں کا ادراک ہوا جس کے حل کے لئے میں بھرپور کوشش کروں گا اس موقع پر اسلم قریشی اور دیگر بہی خواہوں کی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا



