اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
7 کاروائیوں میں ایک ٹن 84 کلو سے زائد منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار۔
فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلو آئس اور 766 گرام ہیروئن برآمد۔
پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 969 گرام آئس برآمد۔
برہان انٹرچینج کے قریب ملزم سے 192 کلو چرس برآمد۔
وارسک روڈ پشاور سے 4.8 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
سکیم تھری راولپنڈی میں دو ملزمان سے 1.5 کلو چرس برآمد۔
ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 800 گرام چرس برآمد۔
سپر ہائی وے کراچی میں دو ملزمان سے مختلف نشہ آور گولیاں برآمد، جن میں 33.8 کلو لورازیپام، 3.8 کلو کلونازیپام، 2.8 زولپیڈم 6.3 کلو ڈفین آکسائیڈ، 3 کلو پوٹاشیم پرمیگنیٹ،33 کلو زیناکس، 60 کلو الپرازولم، 45 کلو موگاڈون 360 کلو ریووٹرلز، 55 کلو ولیم، 280 لیکسوٹنل گولیاں شامل ہیں
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*


