قومی
*پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(PID)اسلام آباد میں جوائنٹ سیکرٹری شفقت عباس کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کیلئے دُعائیہ تقریب کا اہتمام*
اسلام آباد(پ۔ر)پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(PID)اسلام آباد میں جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شفقت عباس کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کیلئے دُعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چئیرمین پیمرا محمد سلیم۔ڈی جی ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ.ڈی جی ڈیمپ۔ایم ڈی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان محمد عاصم کھچی سمیت دیگر افسران متعلقہ وزارت کے ملازمین اور خصوصاً صحافی برادری نے خصوصی شرکت کی۔معروف شاعر و صحافی سید رضا علی کاظمی نے جناب پیغمبر خدا حضرت محمد مصطفیﷺ کی شان میں گل ہائے عقیدت (نعتیہ کلام)اور ماں کی عظمت پر خوبصورت کلام پیش کیا۔آخر میں حافظ طاہر خلیل نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دُعا کی۔


