انجینئر محمد نجیب ہارون چیئر مین پی ای سی ٹیلی کام اور پاکستان انجینئر نگ کونسل کے مشترکہ لیڈرشپ فورم کے پہلے اجلاس کی صدارت کی
انجینئر محمد نجیب ہارون چیئر مین پی ای سی ٹیلی کام اور پاکستان انجینئر نگ کونسل کے مشترکہ لیڈرشپ فورم کے پہلے اجلاس کی صدارت کی
ٹیلی کام اور پاکستان انجینئر نگ کونسل کا پہلا جوائنٹ سیشن لیڈرشپ فورم کا اجلاس 17 اگست 2023 کو پاکستان انجینئر نگ کونسل اسلام آباد میں انجینئر محمد نجیب ہارون، چیئر مین پی ای سی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ چیئر مین پی ای سی نے اجلاس کے تمام شرکا کو خوش آمدید کہا۔ شرکا نے پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کی اہمیت پر مختصر گفتگو کی اور کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ وہ اہم خدمات فراہم کرتا ہے ملک کی تیز رفتار ترقی اور معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ حکومت پاکستان (GoP) آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کی ترقی کو ملک کی وسط سے طویل مدتی ترقی کے لیے ایک اہم ستون کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔ اس لیے حکومت ڈیجیٹل اکانومی کے ویژن کو بڑھانے ، معاشی خوشحالی اور عوامی با اختیار بنانے کے لیے ‘ ڈیجیٹل پاکستان ویژن پر کام کر رہی ہے۔ سیشن میں شامل ہونے والے شرکا میں ٹیلی کام انڈسٹری کے مسٹروہاج سراج ہی ای او نیائیل، مسٹر نور محمد خان، ہیڈ آف نارتھ وتین، مسٹر عقیل خورشید، مسٹر نبیل ،ثاقب، چیف آپریٹنگ آفیسر، ٹرانس ورلڈ ، مسٹر اقبال بٹ، آئی ٹی ایکسپرٹ ، شامل ہیں۔ سیشن میں انجینئر ڈاکٹر ناصر محمود خان سیکر یٹری ارجسٹرار پی ای سی اور دیگر ممتاز بزنس مین اور ٹیلی کام سیکٹر کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔


