قومی

▪️اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

▪️اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

▪️بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار۔

▪️کھنہ روڈ راولپنڈی کے قریب راولپنڈی کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 1کلو چرس برآمد۔

▪️تربت کے غیر آباد علاقے میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 18کلو آئس برآمد۔

▪️بلاول چورنگی کلفٹن کراچی کے قریب رکشہ سے 10کلو چرس برآمد۔

 کراچی کا رہائشی ملزم گرفتار۔

▪️گڈاپ ٹاؤن کراچی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 1کلو 700گرام آئس اور 2کلو ہیروئن برآمد۔

کوئٹہ کا رہائشی ملزم گرفتار۔

▪️شکار پور روڈ سکھر کے قریب خیر پور کے رہائشی ملزم سے 2کلو چرس برآمد۔

▪️باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز نمبر GF-787 کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے 101 عدد ہیروئن اور آئس بھرے کیپسولز برآمد۔

مُلزم کے پیٹ سے 77 عدد آئس بھرے جبکہ 24 عدد ہیروئین بھرے کیپسول برآمد ۔

باڑہ خیبر کا رہائشی مُلزم گرفتار۔

▪️گجرانوالہ روڈ پر شیخوپورہ کے رہائشی موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 1کلو 800گرام چرس برآمد۔

▪️کوٹ لکھپت لاہور میں واقع کورئیر آفس میں مردانہ کپڑوں پر مشتمل پارسل سے 33گرام ہیروئن برآمد۔

برآمدہ ہیروئن کپڑوں میں جذب کی گئی تھی۔

مذکورہ پارسل یونان بھیجا جانا تھا۔

▪️ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کے دوران پرواز نمبر PA-812 کے ذریعے شارجہ جانے والا بنوں کا رہائشی ملزم گرفتار۔

ملزم کے پیٹ میں موجود 1 عدد چرس بھرا کیپسول برآمد۔

▪️تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

*ترجمان اے این ایف*

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button