عالمی

پاکستانی نژاد امریکی فوجی کے والد پر سفری پابندی کا خدشہ

پاکستانی نژاد امریکی فوجی کے والد خضر خان کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بولنا مہنگا پڑ گیا۔ ان پر سفری پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔

واشنگٹن: (پاکستانی پوسٹ نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے عراقی جنگ میں مارے گئے پاکستانی نژاد امریکی فوجی کے والد خضر خان کی سفری آزادی کا دوبارہ جائزہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ خضر خان کے مطابق انہیں نوٹس موصول ہوا ہے جس میں ان کی سفری دستاویز کا دوبارہ جائزہ لینے کا کہا گیا ہے۔ نوٹس کے بعد خضر خان نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک تقریب میں شرکت کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔ ادھر امریکی محکمہ کسٹمز نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button