ہزارہ
کراچی میں کل سے خواتین کیلئےٹیکسی سروس کا آغاز
پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔۔ کراچی کی خواتین کے لیے خوشخبری ہے کہ کل سے شہر میں خواتین کےلیے مخصوص ٹیکسی سروس کا آغاز ہورہا ہے، جس کی ڈرائیور بھی خواتین ہی ہوں گی ۔
کراچی میں نجی شعبہ خواتین کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے متحرک ہوگیا، کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص ملک کی پہلی ٹیکسی خواتین کے عالمی دن پر کل متعارف کرائی جارہی ہے۔
کراچی میں نجی شعبہ کے تحت ملازمت پیشہ خواتین اورطالبات کے سفر کوآسان اور تحفظ سے بھرپور بنانے کے لیےپیکسی ٹیکسی کا آغاز کل ہوگا۔سروس 10 ٹیکسیوں سے شروع کی جائے گی۔
خواتین کے لیے چلائی جانے والی ٹیکسیوں کا رنگ گلابی ہوگا جس کوصرف خواتین چلائیں گی اور صرف خواتین مسافر ہی سفر کریں گی۔سروس کی باآسانی بکنگ آن کال اور ویب ایپ کے ذریعے کی جاسکے گی۔


