شوبز ٹی وی فلم کلچر

انوشکا کی فلم ’پھلوری‘ کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔۔ انوشکا شرما کی نئی بالی ووڈرومانٹک کامیڈی فلم’ ‘ پھلوری‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کر د ی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

انوشکا شرما کی فلم ‘پھلوری ‘کے نئے گانے کی ویڈیو ’ناٹی بلو‘کے بول پر مبنی ہے۔ یہ گانا دلجیت سوسانجھ،ناکاش عزیز اور شلپی پاؤل کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کے بول انویتا دت نے تحریر کئے ہیں۔

فلم میں انوشکا ایک بھوت کے روپ میں جلوہ گر ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔انشائی لال کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم انوشکا کے علاوہ دلجیت ڈوسانجھ،سورج شرما اور مہرین پیرزادہ بھی مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے مزاح سے بھرپور یہ فلم رواں سال24مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button