قومی

فوجی عدالتیں:چوہدری شجاعت کا پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔۔  چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت 4 جماعتی اتحادکے اجلاس میں فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کی توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے۔چوہدری شجاعت نے فوجی عدالتوں سے متعلق پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگ ق کے سر براہ چوہدری شجاعت کاکہنا ہے کہ پاناما کیس کے حوالے سے ملکی مستقبل اللہ کے بعد جج حضرات کے ہاتھ میں ہے ، خیال ہے پاناما کیس میں عدلیہ کرپشن کے خاتمے کے حوالے سےگائیڈ لائن دے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے اس کے دوست بھی دور ہوتے جا رہے ہیں ،مسلم لیگ ق اپنے 9 نکات سینیٹ اجلاس میں پیش کر دے گی ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button