قومی
صوابی:دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ، پاک فوج کے کپٹن اور سپاہی شہید
صوابی:(پاکستانی پوسٹ نیوز) صوابی میں سیکیورٹی فورسز کےآپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق ،آپریشن “رد الفساد” کے تحت دہشت گردوں کیخلاف موثر آپریشنز جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسزنے صوابی کے علاقے ملک آباد میں آپریشن کیا،دہشت گردوں کیخلاف مقابلے اور فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شامل ہیں، پاک فوج نے دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے رکھا ہےاور فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔



