دلجسپ و عجیبویڈیوز

برطانیہ :بیوی کو کندھے پر اٹھا کر دوڑنے کا مقابلہ

فاتح خاوند نے اپنی بیوی کو کندھے پر اٹھا کر تین سو اسی میٹر کا طویل فاصلہ کامیابی سے طے کر کے جیت اپنے نام کی

لندن (پاکستانی پوسٹ نیوز) برطانیہ میں بیوی کو کندھوں پر اٹھا کر دوڑ لگانے کا دلچسپ مقابلہ ہوا ، بے چارے شوہر تین سو اسی میٹر تک بیگمات کو اٹھائے بھاگتے رہے ۔ گھر کا بوجھ ہی کیا کم تھا کہ برطانوی شوہروں کو بیگمات کو کندھوں پر اٹھا کر بھاگنا پڑا ، لیکن یہ بوجھ کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ کھیل ہی کھیل میں اٹھایا ۔ قصبے ڈورکنگ میں دسویں سالانہ بیگم کو کندھوں پر اٹھا کر دوڑ لگانے کا مقابلہ ہوا ۔ یہ دوڑ تین سو اسی میٹر طویل ٹریک پر ہوتی ہے جو سیدھا نہیں ۔ کہیں پانی کہیں کیچڑ تو کہیں چڑھائی ، اس بار ویلز کے جیک میک کینڈرک سب سے زیادہ باہمت شوہر ثابت ہوئے ، انہوں نے اپنی بیگم کرسٹی جونز کو کندھوں پر اٹھا کر تین سو اسی میٹر کا فاصلہ سب سے پہلے عبور کیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button