شوبز ٹی وی فلم کلچر

میرا کو ہیرومل گیا

پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔۔ دو روز قبل پاکستان سپر لیگ کے پشاورزلمی اورکراچی کنگز کے درمیان کھیلے جانے والے پلے آف مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستانی اداکارہ میرا بھی موجود تھیں۔ اداکارہ نے چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کو اپنا ہیرو قرار دے دیا۔

اپنی باتوں سے لائم لائٹ میں رہنے والی میرا جی نے میچ کا وی وی آئی پی پاس ملنے پر چیئرمین پی ایس ایل کا شکریہ بذریعہ ٹوئٹر ادا کرتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دیا۔

WhatsApp Image 2017-03-05 at 11.14.45 AM

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میرا نے پیغام دیا کہ ’’آپ کے پیار ،حمایت اور پی ایس ایل دبئی کے میچ کیلئے وی وی آئی پی پاس کا شکریہ، آپ میرے ہیرو ہیں‘‘۔

میچ کے دوران بنائی گئی مختلف ویڈیوز اورتصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔میچ کے دوران موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے میچ کے بعد ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میچ میں ہزاروں پرستارمیری گاڑی کے گرد جمع ہو گئے، میں تمام پرستاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Thousands of my fan surrounded my car last night at PSL match. I love all my fans for their support.

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button