قومی
سکندر حیات بوسن کے داماد پی ٹی آئی میں شامل
ملتان (پاکستانی پوسٹ نیوز) وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کے داماد ملک سرور بوسن تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ اس حوالے سے ملتان کے علاقے سٹرپٹی پل پر انہوں نے جلسے کا اہتمام کیا جس سے شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کے دیگر ساتھیوں نے بھی ن لیگ چھوڑ کر پی تی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔



