434واں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ

434واں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ اتوار کی صبح 11 بجے، گلشنِ صحت (سیکٹر E-18، نزد ترنول، اسلام آباد) میں ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اس روحانی محفل کی صدارت جناب شرف الدین شامی نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض عرش ہاشمی نے ادا کیے۔
محفل میں شرکت کرنے والے معزز شعرائے کرام شرف الدین شامی (صدرِ مشاعرہ)، شاہ محمد سبطین شاہجہانی (ٹیکسلا)، حاجی داؤد تابش (فتح جنگ)، اعجاز خان ساحر (فتح جنگ)، سید ضیاء الدین نعیم، میاں تنویر قادری، ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد، ڈاکٹر فرحت عباس، ڈاکٹر جنید آزر، تفاخر محمود گوندل (کنجاہ، گجرات)، ڈاکٹر کاشف عرفان، محمد آصف قادری (واہ کینٹ)، حافظ عبدالغفار واجد (کامرہ، اٹک)، سید جمال زیدی، محمد نور آسی اور عرش ہاشمی (ناظم مشاعرہ) نے محفل کو رونق بخشی ۔

صدرِ محفل جناب شرف الدین شامی نے نعت گو شعراء کو موجودہ عالمی صورتحال کے تناظر میں بیداری کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ کفار بالخصوص یہود، ہنود و نصاریٰ مسلمانوں اور بالخصوص نہتے بچوں و خواتین پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔ ایسے میں نعت گو شعرا پر فرض ہے اہل قلم کو مدحِ رسول کے ساتھ ساتھ قلمی جہاد کرنا چاہیے شرف الدین شامی نے فروغ نعت کے لیے حاضرین کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی شاعری کو محض مدح سے نکال

کر وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں اور امت کی فکری و روحانی رہنمائی کریں۔
میزبانِ محفل ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے تمام شعرائے کرام کا شکریہ ادا کیا اور محفلِ نعت پاکستان، اسلام آباد کی نعت کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔



