قومی

یہ دن سندھی ثقافت کے بھرپور ورثے، متحرک روایات اور لازوال اقدار کے جشن کا دن ہے شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھی ثقافت کے پُرمسرت موقع پر، دنیا بھر کے تمام سندھیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن سندھی ثقافت کے بھرپور ورثے، متحرک روایات اور لازوال اقدار کے جشن کا دن ہے، سندھی اجرک، ٹوپی، ادب، موسیقی اور لوک فنون ہماری گہری تہذیب اور پرامن بقائے باہمی کی علامت ہیں۔

سندھی ثقافت کے عالمی دن پر سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پیغام کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور اندیش لیڈران، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں حکومت سندھ سندھی ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہے، پیپلز پارٹی ثقافتی میلوں کا انعقاد، تاریخی مقامات کی بحالی اور سندھی فنکاروں اور آرٹسٹوں کے لئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے

انہوں نے کہا کہ تعلیم، میڈیا اور ثقافتی تقریبات کے ذریعے سندھی زبان، کلچر، پرامن بقائے باہمی کی روایات کو فروغ دینے کی حکومت سندھ ہمیشہ متحرک رہی ہے، ہمارا ثقافتی تنوع ہماری قوت ہے، سندھی ثقافت کے دن ہم ملک میں امن، اتحاد اور یکجہتی کے عہد کی بھی تجدید کرتے ہیں۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ہمارا ثقافتی ورثہ رواداری، قومی اتحاد اور قومی ہم آہنگی کے لئے مشعل راہ ہے، باہمی احترام، ہم آہنگی اور یکجہتی کے ذریعے ہی ہم ایک خوشحال اور پرامن قوم کی تعمیر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button