عالمی

یہودی غنڈوں نے فلسطینیوں کو پانی کے استعمال سے روک دیا

رملہ کے علاقے النبی الصالح میں فلسطینیوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی

رملہ (پاکستانی پوسٹ نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رملہ کے نواحی علاقے النبی الصالح میں مسلح یہودی غنڈوں نے فلسطینیوں کو پانی کے استعمال سے روک دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق النبی الصالح میں دسیوں یہودی شرپسندوں نے مقامی فلسطینی شہریوں کو بندوق کے زور پر پانی کے ذخائر تک پہنچنے سے روک دیا۔ مسلح یہودی غنڈوں کی طرف سے پانی کے ذخائر کی طرف جانے سے روکے جانے پر فلسطینی شہریوں نے احتجاج کیا ۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button