موسم سرما کے آغاز سے ہی جنگلات کو آگ لگا دی جاتی ہر بار کی طرح یہ کیسی انسانیت ہے جس میں پودے بھی جل جاتے جانور بھی مر جاتے ہیں اور جب آگ آبادی کا رخ کرتی ہے تو لوگوں کے گھر بھی جل جاتے ہیں گزشتہ روز ہمارے گاوں نملی میرا میں ایک غریب کے گھر کو آگ نے لپیٹ میں لیا اور وہ جل کر راکھ ہو گیا قریب گاوں توحید آباد میں آگ سے مسجد جل گئ یہ کیسی تربیت ہے یہ کیسی انسانیت ہے کہ ہم اپنی مستی کے چکر میں کتنا بڑا نقصان کرتے ہیں بظاہر گھر کا جلنا جنگل کا جلنا تو نظر آتا اس میں عشرات کیڑے مکوڑے جانور جن کے گھونلسے بچے جلتے ہونگے وہ کتنا بڑا گناہ ہے اور جرم ہے اہلیان علاقہ جس کو آگ لگاتے دیکھے اس کو فورا قانون کے حوالے کریں اس کو۔سخت سزا ملے تاکہ اس سے عبرت حاصل کرکے اس کام۔سے رکے اور اس کے علاوہ ہر بندہ اپنے گھر یہ تربیت دے اپنے بچوں کو اپنے بہن بھائیوں کو آگ جیسے شیطانی کام سے روکے محکمہ جنگلات کا جو عملہ ہے وہ بھی اس سلسلے میں اگائی مہم چلائے لوگوں کو بتائے جنگلات کا خاتمہ ہمارے آب و ہوا کے لیے کتنا بڑا نقصان ہے اور موسم پر کیا کیا اثرات ڈل سکتے ہیں عوام الناس درختوں کو آگ مت لگائے گھاس جلے بغیر دوبارہ اُگ سکتا ہے جلانا کوئی لازمی نہیں اور نہ یہ کوئی سائنس ہے یہ فائدہ مند جس کو سب عمل سمجھ کر ادا کرتے ہیں ہمارے پہاڑی علاقوں کا حسن ہی پہاڑوں سے ہے اگر یہ حسن ہم خود تباہ برباد کرے گے تو پھر کالے پہاڑوں کو دیکھنے کون آئے گا اچھے مسلمان ہونے کے ناطے اچھے ہم وطن ہونے کے ناطے کسی کو نقصان نہ پہنچائے ہمارا دین اسلام خیر و خوائی کا دین ہے اور یہ اس میں ہر چیز کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے اللہ پاک شریر لوگوں کو ہدایت دیں آمین
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ آرٹیکل
وزیر داخلہ محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات
دسمبر 31, 2025
مزید دیکھیں
Close
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقاتدسمبر 31, 2025


