قومی
کور کمانڈر کراچی کی شہید لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی کی رہائش گاہ آمد، اہلخانہ سے تعزیت
کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائشگاہ پر گئے۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے شہید کاشف علی کے اہل خانہ سے ملاقات کی، کور کمانڈر نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کو شجاعت و بہادری پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، مادر وطن کے دفاع کیلئے سید کاشف علی کی قربانی سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔
کور کمانڈر کراچی کور کمانڈر کراچی نے شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی


