کراچی کے بلدیاتی ادارے پنشنرز، ریٹائرڈ اور حاضڑ سروس ملازمین کے واجبات اور بروقت تنخواہیں ادا کرے
کراچی کے بلدیاتی ادارے پنشنرز، ریٹائرڈ اور حاضڑ سروس ملازمین کے واجبات اور بروقت تنخواہیں ادا کرے۔ سہراب گوٹھ کے فاقہ کشی اورتنخواہ ہ نہ ملنے سے طلحہ شاہد کے انتقال کا واقعہ پر دکھ ہے۔صفورا ٹاؤن، سہراب گوٹھ ٹاؤن، بلدیہ کراچی کے پنشنرز اور واجبات اور تنخواہیں فی الفور ادا کی جائیں۔ زمینوں پر قنبضوں کا سلسلہ بھی روکا جائے۔ کراچی کمیٹی MPP
کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر / ارمان فاروقی) MPPکی کراچی کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی ادارے پنشنرز، ریٹائرڈ اور حاضڑ سروس ملازمین کے واجبات اور بروقت تنخواہیں ادا کرے۔ سہراب گوٹھ کے فاقہ کشی اورتنخواہ ہ نہ ملنے سے طلحہ شاہد کے انتقال کا واقعہ پر دکھ ہے۔صفورا ٹاؤن، سہراب گوٹھ ٹاؤن، بلدیہ کراچی کے پنشنرز اور واجبات اور تنخواہیں فی الفور ادا کی جائیں۔ زمینوں پر قبضوں کا سلسلہ بھی روکا جائے۔ منگھو پیر میں اوررسیز پاکستانیوں کے اسکیم 45کی زمینوں پر سے قبضے ختم کرائے جائیں۔ طلحہ شاہد کے اہل خانہ کو معاوضہ اور واجبات اور کم ازکم 50لاکھ روپے اہل خانہ کو دینے کے علاوہ فیملی کو سرکاری نوکری دی جائے۔ صفورا میں کئی ماہ سے چیئرمین اور میونسپل کمشنر کے تنازعے کی وجہ سے تنخواہوں میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ کراچی کمیٹی نے فوری حکومت سندھ سے معاملات کو حل کرنے کا سختی سے مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی نے طلحہ شاہد کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی بھی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


