کراچی رائٹس آرگنائزیشن کا میئر کراچی، بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی کے خلاف اندر موجود مافیا پی پی پی دشمن افسران کے زریعے لوگوں کو بے گھر کرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ
پی ڈی اورنگی کس کا ایجنٹ ہے نوٹس لیں۔ بلاول بھٹو 20لاکھ گھروں کی تعمیر کے لئے وفاق سے لڑ گئے۔ پیپلز پارٹی روٹی کپڑا اور مکان دیتی ہے اسکی جڑوں میں بیٹھ کر پیپلز پارٹی کو نقصان دیا جا رہا ہے، بیورو کریسی اور مخالف جماعتوں کے افسران مرتضی وہاب کو ناکام بنا رہے ہیں۔ ہم نے تحقیقات کیں اصل مجرم اعلی افسر ہے باقی پیادے ہیں۔ 17رکنی کمیٹی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی رائٹس آرگنائزیشن کے مرکزی اراکین سعید، تنولی،شاہد میاں، راجہ رستم خاصخیلی، نعمان سیٹھی، دیدار بھٹی، قیوم زئی، شبانہ گل، نادرہ پروین، کلثوم چانڈیو، زید عباس، رضی عباس، رشید رضوی، عمیر جتوئی، نعمان مگسی، امداد ساریو، غلام مرید سومرواور فرید آرائیں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو کے ایم سی میں ناکام بنایا جارہا ہے۔ سسٹم کے نام پر کے ایم سی بدترین ناموں میں شامل ہوگئی ہے۔ میئر کراچی، بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی کے خلاف اندر موجود مافیا پی پی پی دشمن افسران کے زریعے لوگوں کو بے گھر کرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مفرور اور اچانک پاکستان آکر لیب اٹینڈنٹ سے افسر بننے والا جعلی افسرفیصل رضوی کس کا ایجنٹ ہے نوٹس لیں۔ بلاول بھٹو 20لاکھ گھروں کی تعمیر کے لئے وفاق سے لڑ گئے۔ پیپلز پارٹی روٹی کپڑا اور مکان دیتی ہے اسکی جڑوں میں بیٹھ کر پیپلز پارٹی کو نقصان دیا جا رہا ہے، بیورو کریسی اور مخالف جماعتوں کے افسران مرتضی وہاب کو ناکام بنا رہے ہیں۔ ہم نے تحقیقات کیں اصل مجرم اعلی افسر ہے باقی پیادے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن میں مساجد میں قبضہ کرکے دکانوں کی تعمیر اور فرقہ وارانہ فسادات کے لئے فیصل رضوی نے میئر اور پیپلز پارٹی کو نشانہ بنا دیا ہے۔ مفتی منیب الرحمان اور سنی مساجد کے ساتھ یہ سلوک، بنارس پر لینڈ مافیا اور پیپلز پارٹی کے افراد کے ساتھ ملکر دکانوں کی تعمیر اور ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر یہ شخص پیپلز پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان دے رہا ہے۔ میئر کو اپنی ذہانت اور بہترین لیڈر شپ ثابت کرتے ہوئے ایسے افراد کو جو دس سال کی جعلی طریقے سے تنخواہیں۔ جعلی آرڈر اور کے ایم سی میں اسمگلنگ جیسے معاملات اور اسٹیٹ ایجنسی سے زمینیں نمٹا رہا ہے۔ سسٹم مافیا کا کھلا نام میئر اور دیگر کو رشوت دینے کی باتوں کی تحقیقات کی جائے۔ ہم اگر کوئی غلط ہے تو اسے غلط کہیں گے۔ نیب زدہ افسران بھی میئر کی شہرت خراب کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو، سعید غنی، نثار کھوڑو، وقار مہدی، ادی فریال تالپور بالخصوص چیئرمین بلاول بھٹو نوٹس لیں۔ پpیiپلز پارٹی کا ووٹ بنک کون برباد کر رہا ہے بعض افسران کھاتے آپکا ہیں کام کسی اور کا کر رہے ہیں۔ کے ایم سی میں شریف اور با کردار افراد لگائے جائیں۔ ہم میئر کی بھرپور سپورٹ کریں گے۔ اظہر نقوی، معظم اور عباس زیدی سمیت تمام رشوت وصولیوں میں ملوث افراد کا احتساب کریں۔ تمام افسران کے اثاثہ جات اور تنخواہ سے زائد عیاشی کی تحقیقات کی جائے ریٹائرڈ افسران بھی مستشنی نہ ہوں۔ ہزاروں افراد جنہیں لیاقت آسکانی، سابقہ میئرز نے لیزیں دلوائیں اسکی بھی تحقیقات کی جائے کیونکہ یہ علاقے کے ایم سی کے تھے۔ نیو کراچی اور اورنگی کے نالوں میں تعمیر کی گئی دکانیں مسمار کی جائیں۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے میئر اور پیپلز پارٹی قیادت مدرسے اور مساجد کا دورہ کریں اور بیورو کریسی کی سازش ناکام بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔


