عالمی

چین نے مواصلاتی ٹیکنالوجی کا تجرباتی سیٹلائٹ خلا میں بھیجا

شی چھانگ(شِنہوا)چین نے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے مواصلاتی ٹیکنالوجی کا ایک آزمائشی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا۔اس سیٹلائٹ کو جمعہ کے روز بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 11 بج کر 12 منٹ پر لانگ مارچ تھری بی کیریئر راکٹ کے ذریعے بھیجا کیا گیا اور یہ طے شدہ مدار میں داخل ہو چکا ہے۔تجرباتی سیٹلائٹ کو سیٹلائٹ مواصلات، ریڈیو اور ٹیلی ویژن، ڈیٹا ٹرانسمیشن اور دیگر خدمات کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ یہ متعلقہ ٹیکنالوجیز کی جانچ اور تصدیق بھی کرےگا۔یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 554 واں مشن ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button