قومی

پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

کراچی(نمائندہ نوائے ہزارہ )پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں زہرآلود گفتگو کی ہے، متحدہ قومی موومنٹ شہید بھٹو کیخلاف نفرت انگیز بیان پر معافی مانگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے نفرت اور انتہا پسندی کی سوچ کو نہیں چھوڑا، ایم کیو ایم نے نوجوان نسل کے ہاتھ میں اسلحہ دیا، بلدیہ میں لوگوں کو صرف بھتے کے لئے زندہ جلا دیا گیا تھا۔صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو پیپلزپارٹی پر الزام لگاتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button