پاکستان کے لیے یو اے ای ویزا جاری رکھنے کی تصدیق
شفقات علی خان نے ٹرانزٹ ویزا معطلی کی افواہوں کی تردید کر دی

پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات شفقات علی خان نے جمعہ کو واضح کیا ہے کہ حالیہ رپورٹس جو 96 اور 48 گھنٹے کے ٹرانزٹ ویزوں کے معطل ہونے کی بات کر رہی تھیں، حقیقت نہیں رکھتیں۔
سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے شہری اب بھی معمول کے مطابق 96 اور 48 گھنٹے کے ٹرانزٹ ویزے حاصل کر سکتے ہیں اور کسی قسم کی معطلی نہیں ہوئی۔ شفقات علی خان نے پاکستانی مسافروں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں اور ویزا معلومات کے لیے ہمیشہ سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب سوشل میڈیا اور بعض خبری ذرائع پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ یو اے ای نے پاکستانی مسافروں کے لیے مختصر مدت کے ٹرانزٹ ویزے معطل کر دیے ہیں، جس سے مسافروں میں تشویش پائی جا رہی تھی۔ سفیر نے زور دیا کہ یو اے ای کی حکومت اور پاکستانی سفارتخانہ مسافروں کے لیے سہولت کو یقینی بنا رہے ہیں اور تمام ویزا خدمات جاری ہیں۔
رپورٹ: عبدالمومن



