پاکستان ایکسیلینس کلب کاروباری افراد کی نمائندگی کرتا ہے ولی اللہ خان
8واں ایکسیلینس ایوارڈ دسمبر میں منعقد کیا جائے گا جس میں کاروباری افراد کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعلیٰ کار کردگی پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈینٹ ایس ایم ای فاﺅنڈیشن اور کنوینئر ایف پی سی سی آئی سندھ ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایس ایم ایز پرموشن ولی اللہ خان نے کہاکہ پاکستان ایکسیلینس کلب کاروباری افراد کی نمائندگی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایکسلینس کلب اور سندھ حکومت کے کلچر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے 8واں ایکسیلینس ایوارڈ دسمبر میں منعقد کیا جائے گا جس میں کاروباری افراد کے علاوہ سول بیورو کریسی، آرٹس، کھیل اور دیگر ایکسلینس شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعلیٰ کار کردگی پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا ولی اللہ خان نے کہا کہ یہ وہ واحد پلیٹ فارم ہو جو گزشتہ 8 سال سے تمام پاکستانیوں کو یکجا کر کے ان کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اس کے سی ای او حمید بھٹو کی کاوشوں سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ حمید بھٹو اور ان کی ٹیم کو 8واں ایکسیلینس ایوارڈ کا انعقاد کرنے پر سلام پیش کر تے ہیں جو پاکستان کی نمایا شخصیات اور اداروں کے اعزاز میں منعقد کی جا رہی ہے جنہوں نے ملک کی ترقی، استحکام، اور بین الاقوامی سطح پر مثبت پہچان میں کلیدی کردار ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کوشاں ہیں ولی اللہ خان نے کہا کہ ہر سال ایکسیلینس ایوارڈکی شاندار تقریب میں ہمارے قومی ہیروز کی خدمات کو سراہنے کے لیے پاکستان بھر سے عوام جوق درجوق شرکت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایکسیلینس ایوارڈ کی تقریب تقریب ایک خوبصورت یاد کی طرح عوام کے دلوں میں بس چکی ہے جس نے ثابت کر دیا کہ پاکستان ایکسلینس کلب بہترین روایات اور محبتوں کا امین ہے ولی اللہ خان نے کہا کہ دعا ہے کہ پاکستان ایکسلینس کلب اور اس کے چیئرمین حمید بھٹومزید تیزی سے ترقی منازل طے کریں.



