قومی

وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم کا ہاسنگ اتھارٹی کا دورہ س

وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم کا ہاسنگ اتھارٹی کا دورہ سینیئر ایڈوائزر کی سربراہی میں وفاقی محتسب کے افسران پر مشتمل معائنہ ٹیم نے مورخہ 22مئی 2024 کو ہاسنگ اتھارٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ہاسنگ اتھارٹی کی انتظامیہ ڈائریکٹر جنرل ظفر اقبال او ر دیگر افسران نے استقبال کیا۔ڈائریکٹر جنرل ہاسنگ اتھارٹی ظفر اقبال نے وفاقی محتسب ٹیم کومختلف پروجیکٹس جن میں جی14-،ایف,14- ایف,12-گرین انکلیو,I-گرین انکلیوII-(سکائی گارڈن) اور دیگر اپارٹمنٹس پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔ہاسنگ اتھارٹی کے مکمل شدہ اور جاری پروجیکٹس سے اگاہ کیا۔وفاقی محتسب معائنہ ٹیم نے ہاسنگ اتھارٹی کے مختلف ونگز کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل کی کوششوں، ہاسنگ اتھارٹی کے ایڈمٹنگ سیکشن اور فیسیلیٹیشن سنٹر میں پبلک سروسز کے انتظامات کو سراہا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button