قومی

وزیر اعظم شہباز شریف کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے گھر آمد

وزیر اعظم شہباز شریف کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے گھر آمد

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، مصدق ملک، عطا تارڑ بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے گھر پہنچے

پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ، سینیٹر نوید قمر، نثار احمد کھہڑو، اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، معاون خصوصی قاسم نوید قمر، ایم این اے کرنل (ر) اسد اسلم نیازی بھی موقع پر موجود

وزہر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹسوری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ شرجیل انعام میمن کے گھر پہنچے

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور ان کے صاحبزادے راول شرجیل میمن نے وزیر اعظم شہباز شریف کا گھر آمد پر استقبال کیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو پوتے کی مبارکباد دی

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے گھر میزبانی کا موقع دینے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا

خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملکی و صوبائی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button